2پولیس افسروں کے تبادلے

لاہور(کرائم رپورٹر)آئی جی پنجاب نے 2پولیس افسران کے تبادلے کر دیئے بتایا گیا ہے کہ آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور نے دو پولیس افسران کے تبادلے کر دئیے ۔محمد عثمان ٹیپو کو ڈی پی او ساہیوال تعینات کر دیا گیا جبکہ ڈی پی او ساہیوال رانا طاہر رحمن کو اے آئی جی ڈسپلن سنیٹرل پولیس آفس تعینات کر دیا گیا۔