کرپشن الزامات سائبر کرائم ایجنسی کے 6افسرواہلکارگرفتار

چودھری سرفراز،زاور،شعیب ریاض ،علی رضا ،مجتبیٰ اوریاسر گجر شامل،آج عدالت میں پیش کیا جائے گا
لاہور (کورٹ رپورٹر )ایف آئی اے نے نیشنل سائبر کرائم انویسٹی گیشن ایجنسی کے ایڈیشنل ڈائریکٹر چودھری سرفراز سمیت6افسروں اور اہلکاروں کو اختیارات کیناجائز استعمال اور رشوت کے الزام میں گرفتار کر لیا۔گرفتارہونے والے چودھری سرفراز، این سی سی آئی اے لاہور کے انچارج زاور، اسسٹنٹ ڈائریکٹر شعیب ریاض، علی رضا، مجتبیٰ اور یاسر گجر کو آج لاہور میں ضلع کچہری کی عدالت میں پیش کیا جائے گا۔ گرفتار افسروں اوراہلکاروں نے سینئر قانون دان میاں علی اشفاق کو اپنا وکیل مقرر کر لیا ۔