کراچی (آئی این پی ) ملکی صرافہ مارکیٹس میں سونے کی فی تولہ قیمت میں ہزاروں روپے کی کمی ریکارڈ کی گئی ۔آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق پیر کو سونے کی فی تولہ قیمت 3300 روپے کم ہو کر 4 لاکھ30 ہزار 392 روپے ہو گئی ہے۔ایسوسی ایشن کے مطابق 10 گرام سونے کا بھا 2829 روپے کم ہوکر 3 لاکھ 68 ہزار 966 روپے ہے۔آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کا کہنا ہے کہ عالمی بازار میں سونے کا بھا 33 ڈالر کم ہوکر 4080 ڈالر فی اونس ہے۔