لاہور (آئی این پی )لاہور میں انسداد دہشت گردی کی عدالت نے وزیر اعلی پنجاب مریم نواز اور سینیٹر رانا ثنا اللہ سمیت مسلم لیگ ن کے دیگر رہنمائوں کے خلاف نیب آفس پر حملے کا مقدمہ خارج کرنے کا تحریری حکم جاری کر دیا۔انسداد دہشت گردی کی عدالت کے جج ارشد جاوید نے حکم میں لکھاکہ پولیس نے تفتیش کرکے مقدمے کی اخراج رپورٹ عدالت میں داخل کرائی، پولیس رپورٹ کے مطابق تفتیش میں کسی بھی ملزم کے خلاف ٹھوس شواہد نہیں ملے۔