کئی بڑے لوگ مجھے اپنی فلموں میں کاسٹ کرنے سے گھبراتے ہیں: اکشے کمار

ممبئی (شوبز ڈیسک) بالی ووڈ اداکار اکشے کمار نے انکشاف کیا کہ ان کے 8 گھنٹے کام کرنے کے اصول کے باعث انڈسٹری کے کئی بڑے لوگ انہیں اپنی فلموں میں کاسٹ کرنے سے ہچکچاتے ہیں۔بالی ووڈ اداکار اکشے کمار اور روی کشن نے کرن جوہر کے مقبول شو کافی ود کرن سیزن 9 میں شرکت کی۔اس دوران بالی ووڈ کے کھلاڑی نے کہا کہ ناقدین یہ بات بھول جاتے ہیں کہ وہ ان آٹھ گھنٹوں کے دوران اپنی وینیٹی وین میں بھی نہیں جاتے اور مسلسل کیمرے کے سامنے کام کرتے ہیں۔اکشے کمار نے وضاحت کی کہ شائقین اسکرین پر اداکار کو تر و تازہ دیکھنا چاہتے ہیں، تھکا ہوا نہیں۔ اسی لیے انہوں نے روزانہ 8 گھنٹے کام، 8 گھنٹے نیند، 2 گھنٹے ورزش اور باقی وقت اپنے خاندان کے لیے مختص کر رکھا ہے۔روی کشن نے بتایا کہ اکشے عام طور پر تقریبا 55 دن میں فلم مکمل کر کے پروڈیوسرز کے پیسے بچاتے ہیں اور یونٹ کے 300 سے 400 افراد کو روزگار فراہم کرتے ہیں۔