قصور(خصوصی رپورٹ) قصور میں اولاد پیدانہ ہونے پر شوہر کا ساتھیوں سمیت سسرال پر دھاوا، بیوی اور سسرالیوں کو تشدد کا نشانہ بناڈالا۔ کوٹ مولوی عبدالقادر روشن آباد کالونی غوثیہ مسجدکے رہائشی آصف علی نے پولیس تھانہ بی ڈویڑن قصور کو بتایا اس کی بہن عاصمہ بی بی کی شادی نوید احمد سے ہوئی ، کوئی اولاد پیدا نہ ہونے پرنوید اکثر میری بہن پر تشدد کرتا اور گھر سے نکال دیتا ہے۔ بہن نے خلع کا دعویٰ دائر کر دیا تو نوید احمد وغیرہ 7نامزد اور 8نامعلوم مسلح ملزموں نے میرے گھر داخل ہو کرہم سب پر تشدد کر کے میری بہن عاصمہ بی بی کو زبردستی اپنے ساتھ لے جانے کی کوشش کی۔ پولیس نے مقدمہ درج کرلیا۔