اسکا میں 6.0 شدت کا زلزلہ، اینکریج سمیت کئی علاقے ہلا

اسکا میں 6.0 شدت کا زلزلہ، اینکریج سمیت کئی علاقے ہلا

امریکا کی ریاست الاسکا میں آج شام 5 بجکر 11 منٹ پر 6.0 شدت کا ایک طاقتور زلزلہ آیا، جس نے اینکریج شہر اور آس پاس کے کئی علاقوں کو ہلا کر رکھ دیا۔

امریکی جیولوجیکل سروے کے مطابق، یہ زلزلہ سسٹینا کے علاقے میں 69 کلومیٹر گہرائی میں محسوس کیا گیا، اور اس کا مرکز اینکریج سے تقریباً 12 کلومیٹر شمال مغرب میں واقع تھا۔زلزلہ مقامی وقت کے مطابق شام کے وقت ریکارڈ کیا گیا، جس کے بعد لوگوں میں خوف و ہراس پھیل گیا اور وہ فوری طور پر اپنے گھروں اور دفاتر سے باہر نکل آئے۔اسکالہ ٹرانسپورٹیشن ڈیپارٹمنٹ نے ہائی ویز، ایئرپورٹس، پلوں اور سرنگوں کی ہنگامی طور پر جانچ شروع کر دی ہے تاکہ کسی بھی ممکنہ نقصان سے بچا جا سکے۔حکام کے مطابق، اب تک کسی جانی نقصان یا بڑے مالی نقصان کی کوئی اطلاع موصول نہیں ہوئی ہے، اور سفر کی راہ میں رکاوٹ کا بھی امکان کم بتایا جا رہا ہے۔

امریکی نیشنل سونامی وارننگ سینٹر نے ابتدائی معلومات کی بنیاد پر واضح کیا ہے کہ اس زلزلے کے بعد سونامی کا کوئی خطرہ نہیں ہے۔یاد رہے کہ الاسکا کی تاریخ کا سب سے بڑا زلزلہ 27 مارچ 1964 کو آیا تھا، جب 9.2 شدت کے زلزلے اور سونامی نے 131 افراد کی جان لے لی تھی۔حکام صورتحال پر مسلسل نظر رکھے ہوئے ہیں اور ممکنہ آفٹر شاکس کا بھی امکان رد نہیں کیا گیا ہے۔