یو اے ای کا قومی دن، شہری چار دن کی چھٹیوں سے مستفید ہوں گے

ابوظہبی (آئی این پی ) متحدہ عرب امارات (یو اے ای )کے 54 ویں قومی دن کے موقع پر حکومت نے دو عام تعطیل کا اعلان کیا ہے۔یکم اور دو دسمبر کو عام تعطیل دی گئی ہے یعنی پیر اور منگل کو چھٹی ہو گی، متحدہ عرب امارات میں ہفتہ اور اتوار کو عام تعطیل ہوتی ہے، اس طرح شہری چار چھٹیوں سے مستفید ہوں گے۔عرب میڈیا کے مطابق متحدہ عرب امارات میں قومی دن نہایت جوش و جذبے کے ساتھ منایا جاتا ہے اس بار بھی تقریبات کے لیے ملک بھر میں خصوصی انتظامات مکمل کر لئے گئے ہیں۔یو اے ای میں وفاقی وزارتوں کے دفاتر اور سرکاری ادارے 4 روز مکمل طور پر بند رہیں گے جبکہ وزارت تعلیم نے بھی سرکاری و نجی اسکول بند رکھنے کا اعلان کر رکھا ہے۔