تلاشی کے نام پر جے یو آئی کے پرچم اتارنے کی ضد، رویہ کی شدید مذمت کرتے ہیں
فرخ کھوکھر کی گرفتاری، جے یو آئی کا حکومت سے متعلقہ افسران کیخلاف کارروائی کا مطالبہ
اسلام آباد(آئی این پی )جے یو آئی سیکریٹری جنرل اور رکن قومی اسمبلی مولانا عبدالغفورحیدری نے جے یو آئی رہنما فرخ کھوکھر کی گرفتاری کی شدید مذمت کی ہے اور کہا ہے کہ اسلام آباد انتظامیہ کے تلاشی کے نام پر جے یو آئی کے پرچم اتارنے کی ضد اور تضحیک آمیز رویہ کی شدید مذمت کرتے ہیں۔مرکزی میڈیا سیل جمعیت علما اسلام پاکستان سے جاری بیان کے مطابق مولانا عبدالغفورحیدری نے کہا کہ اسلام آباد انتظامیہ اپنی ناکامی چھپانے کیلئے اوچھے ہتھکنڈے استعمال کررہی ہے۔ان کا کہنا تھا کہ فرخ کھوکھر پاکستان کے وفادار شہری اور ہمیشہ قومی سلامتی اور عام عوام کا سوچتے ہیں۔مولانا عبدالغفورحیدری نے کہا کہ تلاشی کے نام پر جے یو آئی کے پرچم اتارنے کی ضد اور تضحیک آمیز رویہ کی شدید مذمت کرتے ہیں، وفاقی حکومت واقعہ کا نوٹس لیکر متعلقہ افسران کے خلاف کاروائی کرے۔