ایئرانڈیا کی پائلٹ نے بوائے فرینڈ کے ہراساں کرنے پر چھت سے لٹک کر خودکشی کرلی

ایئرانڈیا کی پائلٹ نے بوائے فرینڈ کے ہراساں کرنے پر چھت سے لٹک کر خودکشی کرلی

بھارتی شہر ممبئی میں ایئر انڈیا کی 25 سالہ پائلٹ سرشتی تولی کی لاش ان کے کمرے میں ڈیٹا کیبل کے ساتھ چھت سے لٹکی ہوئی ملی۔

 ابتدائی رپورٹس کے مطابق، سرشتی نے اپنے بوائے فرینڈ آدتیہ پنڈت سے جھگڑے کے بعد خودکشی کی، تاہم ان کے خاندان نے اس واقعے کو قتل قرار دیا ہے۔سرشتی کے چچا، وویک تولی، نے میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا کہ ان کی بھتیجی مضبوط اعصاب کی مالک تھی اور خودکشی کا سوچنا ممکن نہیں تھا۔ انہوں نے الزام عائد کیا کہ آدتیہ پنڈت سرشتی کو ہراساں کرتا تھا اور اس کے ساتھ حسد کرتا تھا، خاص طور پر اس کے پائلٹ بننے کی وجہ سے۔

سرشتی کے خاندان کا کہنا ہے کہ آدتیہ نے سرشتی سے 65,000 روپے بھی مانگے تھے اور وہ مزید پیسوں کے لیے بلیک میل کر رہا تھا۔ سرشتی نے اپنی موت سے کچھ وقت پہلے اپنی ماں اور خالہ کے ساتھ خوشگوار بات چیت کی تھی، جس سے یہ ظاہر ہوتا ہے کہ اس کا ذہن خودکشی کرنے کا نہیں تھا۔پولیس نے سرشتی کے خاندان کی شکایات پر آدتیہ پنڈت کو حراست میں لے لیا ہے اور تحقیقات جاری ہیں۔