موسمِ سرما میں جلد، بالوں اور ہونٹوں کی حفاظت کے لیے مفید ٹپس

موسمِ سرما میں جلد، بالوں اور ہونٹوں کی حفاظت کے لیے مفید ٹپس

موسمِ سرما کے آغاز کے ساتھ جلد کے مسائل بڑھ جاتے ہیں۔ سرد ہوا اور خشکی جلد کو متاثر کرتی ہے، لیکن مناسب دیکھ بھال سے ان مسائل سے بچا جا سکتا ہے۔

چند اہم تجاویز درج ذیل ہیں جو سردیوں میں جلد کی حفاظت کے لیے مفید ثابت ہو سکتی ہیں:

جلد کی حفاظت کے لیے:

دودھ کی بالائی میں لیموں کا رس یا گلیسرین ملا کر اسے ہاتھوں، پیروں، چہرے اور ہونٹوں پر لگائیں۔نیم گرم پانی سے ہاتھ اور منہ دھونے سے جلد نرم ہو جائے گی۔بیسن سے چہرہ صاف کرنے سے جلد کی خشکی دور کی جا سکتی ہے۔گلیسرین، لیموں کا رس اور فریش کریم ملا کر ایک ہموار کریم بنائیں، جو سردیوں میں جلد کو نرم، ملائم اور صاف رکھے گی۔
ہاتھوں اور ناخنوں کی حفاظت:

شہد، لیموں کا رس اور گلیسرین ملا کر ہاتھوں پر مالش کریں تاکہ ہاتھ نرم اور ناخن گلابی رہیں۔روغنِ زیتون اور سورج مکھی کا تیل ملا کر زعفران یا ہلدی کا پاؤڈر ڈال کر چہرے کا مساج کریں۔
بالوں کی دیکھ بھال:

انڈے، دودھ اور دہی سے بالوں میں مساج کریں تاکہ بالوں کی خشکی اور ٹوٹ پھوٹ کم ہو۔زیتون، ناریل یا سرسوں کے تیل سے ہفتے میں ایک بار بالوں کا مساج کریں۔سردیوں میں بالوں کی خشکی دور کرنے کے لیے دہی اور تیل کا استعمال مفید رہتا ہے۔
آنکھوں کی حفاظت:

زیتون اور بادام کے تیل کو آہستہ آہستہ آنکھوں کے ارد گرد لگائیں۔کچے دودھ کے جھاگ سے آنکھوں کے سیاہ حلقوں کو دور کرنے میں مدد ملتی ہے۔
ہونٹوں کی دیکھ بھال:

پھٹکری، گلیسرین اور لیموں کا رس ملا کر ہونٹوں پر لگائیں تاکہ ہونٹ نرم اور سیاہ حلقے دور ہوں۔
موسمی پھلوں اور سبزیوں کا استعمال:

موسمی پھلوں اور سبزیوں کا استعمال نہ صرف جلد کی خوبصورتی کے لیے فائدہ مند ہے بلکہ یہ مجموعی صحت کے لیے بھی بہت مفید ہیں۔یہ تجاویز سردیوں میں جلد کی حفاظت کے لیے مفید ہیں اور آپ کی جلد کو نرم، صحت مند اور خوشگوار بنائے رکھنے میں مدد فراہم کریں گی۔