ورم میں اضافہ اور جینیاتی عدم استحکام ہوتا ہے جس سے عمر میں تیزی سے اضافہ ہوتا ہے
واشنگٹن (آئی این پی )خلا میں رہنا کسی بھی فرد کے لیے زندگی کا یادگار ترین تجربہ ثابت ہوسکتا ہے مگر اس سے ہمارے جسموں پر منفی اثرات مرتب ہوتے ہیں۔امریکی خلائی ادارے ناسا نے ایک تحقیقی پراجیکٹ کے نتائج جاری کیے ہیں۔اس پراجیکٹ کے تحت خلا بازوں کی صحت پر خلا میں قیام سے مرتب ہونے والے اثرات کا مسلسل مشاہدہ کیا جا رہا ہے۔تحقیق میں انکشاف کیا گیا کہ خلائی سفر بڑھاپے کی جانب سفر کی رفتار کو تیز کر دیتا ہے۔تحقیق کے مطابق خلا میں قیام سے ورم میں اضافہ ہوتا ہے جبکہ جینیاتی عدم استحکام ہوتا ہے جس سے عمر میں تیزی سے اضافہ ہوتا ہے۔ناسا نے بتایا کہ خلائی پرواز سے جینز میں نمایاں تبدیلیاں آتی ہیں خاص طور پر مسلز کے حجم میں کمی کا عمل تیز ہو جاتا ہے۔امریکی ادارے کا کہنا تھا کہ خلائی ماحول ایسی تبدیلیوں کا باعث بنتا ہے جس سے ورم، مسلز کے حجم میں کمی اور عمر میں اضافے سے لاحق ہونے والے دیگر مسائل کا خطرہ بڑھ جاتا ہے۔