کوسٹا ریکا میں طیارہ گر کر تباہ:5افراد ہلاک ہوگئے

سان جوسے جانے والا سسنا 206 سٹیشن ایئر طیارہ پیکو بلانکو پہاڑ کے قریب گر کر تباہ ہوگیا 
  سان جوز(آئی این پی )کوسٹا ریکا کے دارالحکومت سان جو ز کے قریب ایک چھوٹا طیارہ گر کر تباہ ہوگیا، جس کے باعث 5 افراد ہلاک ہوگئے۔ عالمی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق کوسٹا ریکا کے ادارائے برائے شہری ہوا بازی کے عہدیداروں کا اس حوالے سے کہنا تھا کہ ٹورٹوگورو کے علاقے سے سان جوسے جانے والا سسنا 206 سٹیشن ایئر طیارہ پیکو بلانکو پہاڑ کے قریب گر کر تباہ ہوگیا۔ریڈ کراس کے بیان کے مطابق طیارے میں 6 افراد سوار تھے جن میں سے 5 ہلاک ہو گئے۔