ریاض(آئی این پی )سعودی پائلٹ نے شاندار مہارت کا مظاہرہ کرتے ہوئے برطانیہ کے طوفان برٹ کا مقابلہ کرتے ہوئے اپنا طیارہ کامیابی سے لندن کے ایئرپورٹ پر اتار لیا۔واضح رہے کہ برٹ طوفان نے دو دنوں سے برطانیہ کو اپنی لپیٹ میں لے رکھا ہے، سعودی پائلٹ محمد آل شیبان کی لندن کے گیٹوک ایئرپورٹ پر لینڈنگ نے سوشل میڈیا پر بڑی توجہ حاصل کرلی ہے۔ کیپٹن محمد آل شیبان نے وضاحت کی کہ بارش اور تیز ہوائوں کی وجہ سے لینڈنگ کے حالات بہت پیچیدہ تھے، ان حالات سے لینڈنگ کے رن وے تک پہنچنے کے دوران طیارے کا استحکام متاثر ہوا۔