شاہ محمود قریشی کے مقدمات کا ریکارڈ انسداد دہشتگردی عدالت میں پیش

لاہور(آئی این پی )انسداد دہشت گردی عدالت میں شاہ محمود قریشی کے مقدمات کا ریکارڈ پیش کردیا گیا۔شاہ محمود قریشی کیخلاف مغل پورہ، زمان پارک اور جناح ہائوس کے قریب چوک میں پولیس کی گاڑیاں جلانے کے 5مقدمات کی سماعت انسداد دہشت گردی عدالت لاہور میں ہوئی جس میں پولیس نے تمام مقدمات کا ریکارڈ عدالت میں پیش کردیا۔دوران سماعت شاہ محمود قریشی کے وکیل رانا مدثر عمر دلائل کے لیے پیش نہیں ہوئے۔بعد ازاں انسداد دہشتگردی عدالت کے ایڈمن جج منظر علی گل نے شاہ محمود قریشی کی 5 مقدمات میں ضمانتوں پر سماعت 11 دسمبر تک ملتوی کردی۔