گوجرانوالہ: فاسٹ بولر حسن علی کی والدہ سے ڈکیتی، 2 لاکھ 30 ہزار روپے نقدی چھین لی گئی
گوجرانوالہ میں معروف فاسٹ بولر حسن علی کی والدہ سے ڈکیتی کی واردات ہوئی ہے۔ حسن علی کے بھائی خرم نے بتایا کہ ڈاکوؤں نے موٹرسائیکل پر سوار ہو کر ان کی والدہ سے بازار جاتے ہوئے پرس چھین لیا، جس میں تقریباً 2 لاکھ 30 ہزار روپے نقدی موجود تھی۔حسن علی کے بھائی کا کہنا تھا کہ یہ واردات دو ملزمان نے کی، جو موقع سے فرار ہو گئے۔ پولیس نے واقعے کے بعد علاقے کی ناکہ بندی کر دی ہے اور ملزمان کی گرفتاری کے لیے سرچ آپریشن شروع کر دیا ہے۔ پولیس نے عوام سے بھی تعاون کی اپیل کی ہے تاکہ جلد از جلد ملزمان کو گرفتار کیا جا سکے۔