ون وے کی خلاف ورزی پر 11روز میں 2828 ، اوور لوڈنگ پر 1266 افراد پکڑے گئے
لاہور(کرائم رپورٹر)ٹریفک پولیس لاہور کا بھرپور کریک ڈاؤن جاری ہے۔ٹریفک کی 5بڑی خلاف ورزیاں کر نے پر 11 روز میں 5164 افراد گرفتار کر لئے گئے
ٹریفک پولیس لاہور نے ون وے کی خلاف ورزی پر 11روز میں 2828 افراد گرفتار کر لئیسی ٹی او لاہورڈاکٹر اطہر وحید نے بتایا کہ اوور لوڈنگ کرنے پر 1266 افراد گرفتار،غیر رجسٹرڈ اور ریڑھی نما رکشوں کیخلاف کارروائی کر تے ہوئے 140 افراد تجاوزات کے خلاف کارروائیاں کرتے ہوئے 877 افراد گرفتارکر لئے گئیکم عمر ڈرائیورز اور دیگر خلاف ورزیوں پر 53 افراد کیخلاف مقدمات درج کر لئے گئے۔