مبینہ پولیس مقابلہ،2ڈاکوساتھیوں کی فائرنگ سےزخمی

ڈاکوؤں شفاقت اورمظہرسے مال اوراسلحہ بر آمد،4ڈاکو فرارہوگئے
 اوکاڑہ (خصوصی رپورٹ)مبینہ پولیس مقابلہ میں2 ڈاکو اپنے ہی ساتھیوں کی فائرنگ کی زد میں آکر زخمی ہوگئے،جنہیں پولیس نے گرفتار کر لیا،4 ڈاکو فرار ہوگئے، تھانہ حویلی لکھا کی حدود پل پناہ نگر پر 6 ڈاکوؤں نے ناکہ لگاکر شہری محمد منیب کولوٹنیکی کوشش کی ،اس نے پکار 15 پر اطلاع دی،پولیس ٹیم پہنچی توڈاکوؤں نے پولیس پارٹی پر فائرنگ کردی، پولیس نے بھی جوابی فائرنگ کی کچھ دیر بعد فائرنگ کا سلسلہ رکنے پر 2 ڈاکو جو اپنے ہی ساتھیوں کی فائرنگ سے زخمی ہوئے تھے ان کو گرفتار کر لیا گیا، 4 ڈاکو فرار ہو گئے،ایک ڈاکو 4 مقدمات کا اشتہاری نکلا،ملزموں کے قبضہ سے مال مسروقہ اور اسلحہ برآمد کر لیا گیا،گرفتار ڈاکوؤں کی شناخت شفاقت عرف جیدی اور مظہرعرف حاجی کے ناموں سے ہوئی ہے۔