مبینہ مقابلہ،1ڈاکوساتھیوں کی فائرنگ سیہلاک

قصور(خصوصی رپورٹ)سی سی ڈی ٹیم کا بہادر پورہ کے قریب موٹر سائیکل سوار ڈاکو ئوں سے سامنا ہوگیا،مبینہ مقابلہ کے دوران ایک ڈاکو اپنے ساتھیوں کی فائرنگ سے ہلاک ہو گیا،جبکہ اس کے ساتھی فرار ہوگئیسی سی ڈی ٹیم نے دو موٹر سائیکل سوار وں کو رکنے کا اشارہ کیا ،ملزموں نے رکنے کی بجائے سی سی ڈی ٹیم پر مختلف اطراف سے فائرنگ کر دی ،ڈاکو ئوں کی اپنی فائرنگ سیان کا ساتھی ہلاک ہو گیا جبکہ باقی فرار ہوگئے، ہلاک ڈاکو کی شناخت کی کوشش جاری ہے، تھانہ سی سی ڈی میں مقدمہ درج کرکے فرار ڈاکو ئوں کی گرفتاری کیلئے سپیشل ٹیم تشکیل دیدی گئی۔