ظفروال (خصوصی رپورٹ)رتنال گا ئوں میں فائرنگ کرکے نوجوان علی ولد شبیر کو گولی مار کر شدید زخمی کر دیا گیا،جسے تحصیل ہیڈ کوارٹر زہسپتال سے لاہور ریفر کر دیا گیا، فائرنگ تنزیل عرف جگا نامی نوجوان نے کی ملزم کو گرفتار کر لیا گیا،ایس ایچ او حافظ عاصم نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ گرفتار ملزم نائن سی کا ریکارڈ یافتہ ہے، پولیس نے مقدمہ درج کر کے مزید تحقیقات شروع کر دیں۔