ظفروال:فائرنگ واقعات میں 5 افراد زخمی

ظفروال، چک امرو(خصوصی رپورٹ)نارووال اور گردونواح میں فائرنگ کے دو مختلف واقعات میں دو بھائیوں سمیت پانچ افراد گولیاں لگنے سے زخمی ہو گئے، جنہیں ریسکیو 1122 نے ابتدائی طبی امداد کے بعد ڈی ایچ کیو ہسپتال نارووال منتقل کر دیا۔ریسکیوون ون ٹو ٹو کے مطابق گاؤں نونار، ظفروال روڈ پر گھریلو تنازع کے دوران فائرنگ کے نتیجے میں دو بھائی 40 سالہ مزمل حسین اور 30 سالہ محمد اکمل گولیاں لگنے سے شدید زخمی ہوئے۔دوسرے واقعے میں گاؤں اوسان، مدو کاہلوں روڈ پر دو گروپوں کے درمیان جھگڑے کے دوران فائرنگ ہوئی، جس کے نتیجے میں 38 سالہ اخلاق، 24 سالہ آفتاب اور 15 سالہ جاذب زخمی ہو گئے۔ریسکیو 1122 کی ٹیموں نے دونوں واقعات میں زخمی ہونے والے پانچوں افراد کو موقع پر ابتدائی طبی امداد فراہم کی اور بعد ازاں مزید علاج کے لیے ڈی ایچ کیو ہسپتال نارووال منتقل کر دیا۔ واقعہ سے متعلق مزید قانونی کارروائی پولیس کی جانب سے کی جا رہی ہے۔