متعدد وارداتیں،ڈاکو زخمی حالت میں گرفتار

 شہریوں سے لاکھوں روپے ،زیورات موبائل اوردیگر سامان لوٹ لیا گیا 
لاہور(کرائم رپورٹر)ہربنس پورہ کے علاقے میں مبینہ پولیس مقابلہ1 ڈاکو زخمی حالت میں گرفتارجبکہ ساتھی ڈاکو فرار ہوگیا ایس پی کینٹ قاضی علی رضا کے مطابق پولیس ساھواڑی ناکہ پر موجود تھے کہ اس دورا 2 افراد موٹر سائیکل سوار کو مشکوک جانتے ہئو روکنے کا اشارہ کیا، پولیس کو دیکھتے ہی ڈاکوؤں نے پولیس پر سیدھی فائرنگ شروع کر دی اور بھاگنے کی کوشش کی پولیس نے اپنے آپکو محفوظ رکھتے ہوئے ڈاکوؤں کا تعاقب کیافائرنگ رکنے پر1 ڈاکو اپنے ہی ساتھی ڈاکو کی فائرنگ سے زخمی حالت میں گرفتار کرلیا گیاجسکی شناخت نبیل حسن کے نام سے شناخت ہوئی گرفتار ڈاکو سے اسلحہ برآمد کر لیا گیاگرفتار زخمی ڈاکو ڈکیتی، چوری، جھپٹا، منشیات فروشی کے 50 مقدمات میں ریکارڈ یافتہ نکلا ہیدوسرا ڈاکو فائرنگ کرتا ہوا موقع سے فرار ہو گیاگرفتار زخمی ڈاکو نبیل حسن کو طبی امداد کیلئے ہسپتال منتقل کر دیا گیا شہر میں چوری و ڈکیتی کی متعدد وارداتوں میں شہریوں سے لاکھوں روپے زیورات موبائل فونز موٹرسائیکلوں اور گاڑیوں سمیت دیگر سامان لوٹ لیا گیا ذرائع کے مطابق فیکٹری ایریا میں ساجد سے1لاکھ25ہزار روپے اور موبائل فون۔رائے ونڈ میں بختیار سے 1لاکھ 20ہزار روپے اور موبائل فون,بادامی باغ میں نوید سے 1لاکھ15 ہزار روپے اور موبائل فون,ٹبی سٹی میں زبیر سے1لاکھ 10ہزار روپے اور موبائل فون,ڈیفنس میں کامران سے 1لاکھ روپے موبائل فون اور دیگر سامان لوٹ لیا گیا۔گلشن راوی اور گجرپورہ سے گاڑیاں جبکہ گوالمنڈی سمن آباد اور لوئرمال سے موٹرسائیکلیں چوری ہو گئیں۔