متعدد وارداتیں ،مقابلہ میں ڈاکو زخمی

سجاد سے سوا لاکھ، نثار سے 1لاکھ10ہزار ،موبائل فون چھین لئے، رائیونڈمیں عاقب کو سینے پر گولی لگی 
لاہور(کر ائم رپو رٹر) شہر میں چوری و ڈکیتی کی متعدد وارداتوں میں شہریوں سے لاکھوں روپے، زیورات موبائل فون و دیگر سامان چھین لیا گیا۔داتا دربار کے قریب فردین سے 1لاکھ 40ہزار روپے ، موبائل فون، شیراکوٹ میں انوار سے 1لاکھ 30ہزار ، موبائل فون،سبزہ زار میں سجاد سے 1 لاکھ 25 ہزار، موبائل فون ،شالیمار میں نوازش سے1 لاکھ 20ہزار ، موبائل فون،گڑھی شاہو میں نثار سے 1لاکھ10ہزار ، موبائل فون،قائداعظم انڈسٹریل اسٹیٹ میں زبیر سے 1 لاکھ ،موبائل فون اور دیگر سامان لوٹ لیا گیا۔شمالی چھائونی اور مانگا منڈی سے گاڑیاں جبکہ سمن آباد ، ٹائون شپ اور شادمان سے موٹرسائیکلیں چوری ہو گئیں۔ علاوہ ازیں رائیونڈمیں مبینہ پولیس مقابلہ میں ڈاکو زخمی ہوگیا۔پو لیس کے مطا بق ملزم عاقب کو سینے پر فائر لگا جسے تشویشناک حالت میں ہسپتال منتقل کردیا گیا۔پولیس مقابلہ دھوندا گا¶ئوں میں ہوا، علاقہ مکینوں نے پولیس سے مزاحمت بھی کی۔ پولیس کی بھاری نفری موقع پر پہنچ گئی۔