بچوں کو حج پر لے جانے پر عائد پابندی برقرار

جدہ (آئی این پی )سعودی عرب نے اس سال بھی حج کے حوالے سے بڑا فیصلہ کرتے ہوئے بچوں کے داخلے پر پابندی عائد کی ہے۔یہ فیصلہ فروری میں سامنے آیا تھا جس پر اس سال بھی عملدرآمد جاری ہے۔سعودی وزارت حج و عمرہ نے کہا ہے کہ یہ فیصلہ حج کے دوران بڑھتے ہوئے ہجوم کی وجہ سے کیا گیا ہے اور بچوں کی حفاظت کے پیش نظر انہیں حج کرنے سے روکا گیا ہے۔