پاکستان اور میانمار کا میچ شائقین کے بغیر کروانے کا اعلان

لاہور(سپورٹس ڈیسک)پاکستان اور میانمار کے درمیان ایشین کپ کوالیفائنگ کا میچ شائقین کے بغیر کروانے کا اعلان کردیا گیا۔تفصیلات کے مطابق قومی فٹبال ٹیم کے چیف سیکیورٹی آفیسر شہزاد جدون کا کہنا ہے کہ شائقینِ فٹبال کو ٹکٹیں ری فنڈ کردی جائیں گی۔شہزاد جدون نے کہا کہ تماشائیوں کے بغیر میچ کا فیصلہ حکومت کی پالیسی کی وجہ سے ہے۔ فٹبال ہی نہیں دیگر کھیلوں کے میچز بھی بغیر تماشائی کے ہو رہے ہیں۔دونوں ٹیمیں 31 مارچ کو مدمقابل آئیں گی جس کے لیے میانمار کا فٹبال اسکواڈ دو مراحل میں پاکستان پہنچیگا۔پہلے مرحلے میں 14 کھلاڑی آج رات پاکستان پہنچیں گے جبکہ دوسرے مرحلے میں 22 کھلاڑی پر مبنی اسکواڈ کل پہنچیگا۔28، 29 اور 30 مارچ کو میانمار فٹبال ٹیم اسلام آباد میں پریکٹس سیشن کریگی۔