لندن(آئی این پی )برطانوی پولیس نے نیشنل ہیلتھ سروس (این ایچ ایس) سے وابستہ ایک خاتون ڈاکٹر، رحمہ علادوان کو حماس کی حمایت پر اکسانے کے الزامات کے تحت گرفتار کر لیا ۔بی بی سی رپورٹ کے مطابق 31 سالہ فلسطینی نژاد برطانوی ڈاکٹر کو جنوبی گلوسٹر شائرمیں واقع ان کی رہائش گاہ سے حراست میں لیا گیا۔پولیس حکام کا کہنا ہے کہ ڈاکٹر رحمہ پر حماس کی حمایت کے لیے لوگوں کو اکسانے کے مختلف الزامات عائد کیے گئے ہیں