راولپنڈی پولیس کی عمران خان سے تفتیش، احتجاج پر اکسانے سے متعلق سوالات

 راولپنڈی(آئی این پی ) راولپنڈی پولیس نے اڈیالہ جیل میں پاکستان تحریک انصاف کے بانی عمران خان کو شامل تفتیش کرلیا۔ بانی پی ٹی آئی کو تھانا نیو ٹان کے 28 ستمبر کے مقدمے میں شامل تفتیش کیا گیا۔ تفتیشی افسر نے بانی پی ٹی آئی سے مقدمے کے متعلق کئی سوالات پوچھے، ان سے احتجاج میں اکسانے اور اشتعال دلانے سے متعلق سوالات کیے گئے۔