بھارتی ہندو کی کشمیری خواتین کو اکسانے کی کوشش ناکام، ویڈیو وائرل

 سرینگر (آئی این پی )بھارتی ہندو شخص نے کشمیری خواتین کو اکسانے کی بھرپور کوشش کی، تاہم وہ اپنے اس مقصد میں کامیاب نہیں ہو سکا ۔تفصیل کے مطابق  بھارتی ہندو شخص اور کشمیری خواتین کے درمیان ہونے والی گفتگو کی ویڈیو منظر عام پر آئی ہے، جس میں بھارتی مرد نے بزرگ خواتین سے پوچھا کہ جو دہشت گردی کا حملہ ہوا ہے کشمیر میں اس کا آپ کو کچھ پتا ہے؟، جس پر کشمیری خواتین نے جواب دیا کہ ہمیں کچھ پتا نہیں ہے۔ہندو مرد نے ہرزہ سرائی کرتے ہوئے کہا کہ ہم بھارت دیش واسی ہیں، ہم ایک ہیں،کشمیر ایک ہے، جس پر کشمیری خاتون نے دو ٹوک جواب دیا کہ کشمیر کے لوگ کشمیر کے ہیں اور بھارت کے لوگ بھارت کے۔ہندو شخص نے خواتین کو اکساتے ہوئے مزید کہا کہ کشمیر بھارت میں ہے اور کشمیر بھارت کا ہے۔ اس موقع پر بھارتی ہندو شخص نے بھارت کے حق میں نعرہ لگانے کے لیے خواتین کو اکسایا، جس پر کشمیری خاتون نے کہا کہ نہیں!کشمیر کشمیر کا ہے، بھارت الگ ہے،ہم بھارت ماتا کی جے نہیں بولیں گے، ہم مسلمان ہیں، ہم کشمیری ہیں، ہم یہ نہیں بول سکتے۔