ڈونلڈ ٹرمپ کے مشیروں کا پرائیویٹ ڈیٹا لیگ ہوگیا

پرائیویٹ ڈیٹا، ان کے فون نمبر، ای میل ایڈریس اور  پاس ورڈز آسانی سے مل سکتے ہیں
صنعا (آئی این پی )یمن جنگ کے انتہائی اہم خفیہ منصوبے سے متعلق معلومات لیک ہونے کے بعد اب امریکی صدرڈونلڈ ٹرمپ کے سینئر سکیورٹی مشیروں کا پرائیویٹ ڈیٹا لیک ہو گیا۔ جرمن جریدے ڈیر سپیگل کی رپورٹ کے مطابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے سینئر  سکیورٹی مشیروں کا پرائیویٹ ڈیٹا، ان کے فون نمبر، ای میل ایڈریس اور  پاس ورڈز ڈیٹا سرچ سروسز اور ہیک شدہ ڈیٹا بیس کی مدد سے آرام سے حاصل کیا جا سکتا ہے۔ رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ امریکی قومی سلامتی کے مشیر مائیک والٹز، نیشنل انٹیلی جنس ڈائریکٹر تلسی گبارڈ اور وزیرِ دفاع پیٹ ہیگستھ کے موبائل فون نمبرز، ای میل ایڈریس اور بعض صورتوں میں ان کے پاسورڈز بھی کمرشل ڈیٹا سرچ سروسز کے ذریعے تلاش کیے جا سکتے ہیں