واشنگٹن (آئی این پی )معروف سوشل میڈیا انفلوئنسر ٹینر مارٹن جو اپنی زندگی کے آخری برسوں میں کینسر کے ساتھ جنگ لڑ رہا تھا، 30سال کی عمر میں انتقال کر گئے۔ اس خبر کا اعلان ان کی اہلیہ شائے رائٹ نے ایک ویڈیو پوسٹ کے ذریعے کیا۔ویڈیو میں ٹینر نے جذباتی انداز میں اپنے پیروکاروں سے الوداعی کلمات کہے،اگر آپ یہ ویڈیو دیکھ رہے ہیں تو میں مر چکا ہوں۔ اس ویڈیو کی مدت پانچ منٹ سے کچھ زیادہ تھی، جس میں ٹینر نے اپنی زندگی کے بارے میں بات کرتے ہوئے کہا کہ زندگی بہت شاندار تھی، میں نے اس کا بھرپور لطف اٹھایا۔ موت خوفناک ہے، لیکن یہ ایک نیا سفر بھی ہو سکتی ہے۔ٹینر مارٹن پانچ سال قبل سٹیج 4 کولوریکٹ کینسر کا شکار ہوئے تھے۔