آن فیلڈ بال کے ایکشن پر سوال اٹھانا یا اعتراض کرنا کسی پلیئر کا کام نہیں،اعتراض اٹھانے والے غیر ملکی کھلاڑیوں کو کرارا جواب
لاہور(فضیلہ خان)عثمان طارق نے اپنے متنازع بالنگ ایکشن اور میچز کے دوران غیر ملکی کھلاڑیوں کے رویے پر خاموشی توڑ دی۔معین علی نے جب عثمان طارق سے سوال پوچھا کہ میچز کے دوران اکثر بیٹرز آپ کی طرف غیر قانونی ایکشن کا اشارہ کیوں کرتے ہیں ؟جس پر جواب دیتے ہوئے عثمان طارق نے کہا کہ ٹام بینٹن، کیمرون گرین اور ٹِم ڈیوڈ جیسے کھلاڑیوں نے میدان میں میری طرف ایسے اشارے کیے ہیں ، لیکن میں سمجھتا ہوں کہ آن فیلڈ بال کے ایکشن پر سوال اٹھانا یا اعتراض کرنا کسی پلیئر کا کام نہیں ہے یہ ذمہ داری آن فیلڈ امپائرز اور میچ آفیشلز کی ہوتی ہے۔عثمان طارق نے اپنے بائولنگ ایکشن پر بات کرتے ہوئے کہا کہ میری کوہنی میں ہڈی کے دو کونے ہیں جس کی سے میرا بازو کبھی سیدھا نہیں ہوسکتا اور بائولنگ کے دوران قدرتی طور پر تھوڑا سا مڑا ہوا رہتا ہے جس کی وجہ سے کافی لوگ میری بائولنگ ایکشن کو غلط سمجھتے ہیں۔ان کا مزید کہنا تھا کہ میرا بائولنگ ایکشن ایک نہیں بلکہ دو بار کلیئر ہوچکا ہے امید کرتا ہوں کہ بائیو مکینیکل ٹیسٹ میں مکمل کیئر نس کے بعد اب یہ بحث ختم ہو جانی چاہیے۔