اسلام آباد(آن لائن)وزارت خارجہ میں قونصلر سروسز کے لیے شام کی شفٹ کا آغاز کر دیا گیاہے اور اب قونصلر سروسز اب پیر سے جمعہ صبح 8 بجے سے رات 8 بجے تک دستیاب ہوں گی۔وزارت خارجہ کے مطابق شہری اب 12 گھنٹے قونصلر سروسز سے استفادہ کر سکیں گے،شام کی شفٹ کا مقصد عوام کو زیادہ آسان، مؤثر اور بہتر سہولت فراہم کرنا ہے، وزارت خارجہ نے قونصلر سروسز کے نئے اوقات کار کا عوامی نوٹس بھی جاری کر دیا۔