اسلام آباد(آ ئی این پی)پاکستان میں ٹیلی کام سیکٹر پر خطے میں سب سے زیادہ ٹیکس نافذ ہیں، پاکستان میں 4 جی کوریج خطے میں سب سے کم ہے اور 5 جی کے لیے تیاری بھی ناکافی ہے ایشیائی ترقیاتی بینک نے پاکستان کے ڈیجیٹل ایکو سسٹم اور سٹیٹس پر رپورٹ جاری کی ہے جس کے مطابق پاکستان میں ڈیجیٹل ایکو سسٹم کو مزید سرمایہ کاری کی ضرورت ہے، پاکستان کے ڈیجیٹل سیکٹر کا جی ڈی پی میں حصہ صرف 1.5 فیصد ہے جو خطے کے دیگر ممالک کے مقابلے میں نہایت کم ہے.رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ پاکستان میں خواتین و غریب طبقے کیلئے انٹرنیٹ ڈیوائسز خریدنا بڑا چیلنج ہے، پاکستان میں فکسڈ براڈ بینڈ رسائی صرف 1.3 فیصد ہے، فائبر آپٹک نیٹ ورک کی رسائی محدود ہے اور اس میں فوری توسیع ناگزیر ہے پاکستان میں 80 فیصد آبادی کو موبائل انٹرنیٹ کی رسائی ہے مگراستعمال بہت کم ہے