اے این ایف کا مختلف شہروں میں منشیات اسمگلنگ کے خلاف کریک ڈاؤن، 3 ملزمان گرفتار ، 177 کلو منشیات برامد کر لی
لاہور(کرائم رپورٹر)اے این ایف نے مختلف شہروں میں منشیات اسمگلنگ کے خلاف کریک ڈاؤن کرتے ہوئے 7 کارروائیوں کے دوران 3 ملزمان کوگرفتار کرکے 177 کلو منشیات برا?مد کر لیں ترجمان اے این ایف کے مطابق ضبط کی گئی منشیات کی مالیت 1 کروڑ 3 لاکھ روپے سے زیادہ ہے، راولپنڈی میں واقع کوریئر آفس میں اٹک سے آسٹریلیا بھیجے جانے والے قالین میں جذب شدہ 25 کلو آئس برآمد کی گئی پشاور میں واقع کوریئر آفس میں بہاولنگر بھیجے جانے والے پارسل سے 120 گرام چرس، لہتراڑ روڈ اسلام آباد پر واقع کوریئر آفس میں کراچی بھیجے جانے والے پارسل سے 500 گرام چرس پکڑی گئی۔کراچی کی موسیٰ لین لیاری میں واقع گودام سے 125 کلو گرام پوٹاشیم پرمینگیٹ، ہزار گنجی کوئٹہ کے قریب گاڑی سے 25 کلو چرس برآمد اور نیول اینکریج اسلام آباد کے قریب گاڑی سے 150 گرام کوکین اور 370 گرام آئس برآمد کی گئی۔مانسہرہ کے داتا دربار کے قریب ملزم کے قبضے سے 530 گرام چرس برآمد ہوئی، تمام ملزمان کے خلاف مقدمات درج کر کے تحقیقات کا آغاز کر دیا گیا ہے۔