ویب ڈیسک: قومی کرکٹر اور وکٹ کیپر اعظم خان کی ایک تصویر سوشل میڈیا پر تیزی سے وائرل ہو گئی، جس میں وہ کافی سمارٹ اور فٹ نظر آ رہے ہیں۔
مداحوں اور کرکٹ شائقین نے حیرت کا اظہار کیا مگر جلد ہی اس تصویر کی اصل حقیقت سامنے آگئی۔
تصویر کی حقیقت:
سوشل میڈیا پر دعویٰ کیا گیا تھا کہ اعظم خان نے صرف دو ماہ میں 69 کلو وزن کم کر لیا ہے۔ یہ خبر دیکھ کر صارفین نے انہیں داد بھی دی لیکن کچھ لوگ شکوک و شبہات میں مبتلا ہو گئے۔
اعظم خان نے خود انسٹاگرام پر اس تصویر کی وضاحت کرتے ہوئے لکھا:"کام جاری ہے، مگر یہ تصویر 2020ء کی ہے۔"
ماہرین کا مؤقف:
صحت کے ماہرین کے مطابق، صرف 8 ہفتوں میں 69 کلو وزن کم کرنا نہ صرف غیر حقیقی ہے بلکہ جسمانی طور پر خطرناک بھی ہو سکتا ہے۔
اعظم خان کی فٹنس کا سفر:
2021ء میں رپورٹس کے مطابق، اعظم خان پہلے ہی 30 کلو وزن کم کر چکے تھے تاکہ قومی ٹیم کے معیار پر پورا اتر سکیں۔ایک انٹرویو میں ان کا کہنا تھا:"میں اپنی جسمانی ساخت نہیں بدل سکتا، لیکن میری توجہ فٹنس برقرار رکھنے اور بہترین کارکردگی دکھانے پر ہے۔"