ویب ڈیسک: پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں تیزی کا رجحان برقرار ہے۔ کاروباری ہفتے کے پہلے روز 100 انڈیکس میں 870 پوائنٹس کا زبردست اضافہ ریکارڈ کیا گیا، جس کے بعد انڈیکس 140,077 پوائنٹس کی سطح پر پہنچ گیا۔
یہ مسلسل دوسرا ہفتہ ہے جب مارکیٹ میں مثبت رجحان دیکھنے میں آیا ہے۔ گزشتہ ہفتے بھی سرمایہ کاروں کے اعتماد میں بہتری، سیاسی استحکام اور مالیاتی اشاریوں کے مثبت اثرات کے باعث مارکیٹ میں نمایاں بہتری ریکارڈ کی گئی تھی۔دوسری جانب انٹر بینک مارکیٹ میں روپے کے مقابلے میں ڈالر کی قدر میں کمی ہوئی ہے۔ ایکسچینج کمپنیز ایسوسی ایشن کے مطابق، 10 پیسے کمی کے بعد انٹر بینک میں ڈالر 283 روپے 35 پیسے پر ٹریڈ کر رہا ہے۔