ویب ڈیسک: لاہور کے علاقے اسلام پورہ میں معمولی جھگڑے کے دوران فائرنگ سے نوجوان قتل ہوگیا۔
پولیس ترجمان کے مطابق، 28 سالہ احمد کو محلے دار نے لڑائی جھگڑے کے دوران گولی مار دی، جو اس کے سینے پر لگی اور وہ شدید زخمی ہوگیا۔زخمی نوجوان کو فوری طور پر طبی امداد کے لیے میو اسپتال منتقل کیا گیا تاہم وہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ گیا۔پولیس نے لاش کو مردہ خانے منتقل کر کے واقعے کی تحقیقات شروع کر دی ہیں اور ملزم کی تلاش کے لیے ٹیمیں تشکیل دے دی گئی ہیں۔