2خاندانوں سے لاکھوں روپے، زیورات ، کار چھین لی

ساہیوال، پاکپتن(خصوصی رپورٹ)ساہیوال، پاکپتن میں ڈاکوسرگرم، 2خاندانوں سے گن پوائنٹ پر لاکھوں روپے کی نقدی، طلائی زیورات اور کارلوٹ لی۔ فرید ٹاؤن کے نواحی گاؤں 95/6 آر میں ڈاکو صبح سویرے شہری کے گھر گھسے اور اہلِ خانہ کو یرغمال بناکر لاکھوں روپے مالیت کے طلائی زیورات، نقدی اور ایک کار لے کر فرار ہو گئے۔ متاثرہ شہری کی مدعیت میں مقدمہ درج کر لیا گیا۔پاکپتن کے تھانہ صدر کیگائوں 19 ایس پی میں ناکہ لگا کر ڈاکوؤں نے ہسپتال جاتی پریشان فیملی سے لاکھوں روپے کی نقدی اور زیورات لوٹے اور فرار ہوگئے۔ تھانہ چکبیدی کے علاقہ سکندر چوک میں ڈاکو گن پوائنٹ پر سیل مین سے ہزاروں روپے نقدی اور موبائل فون چھین کرلے گئے۔