9 مئی ودیگر 5 کیسز میں بانی پی ٹی آئی اور بشریٰ بی بی کی ضمانت میں توسیع
سنگجانی جلسہ کیس میں ملزموں کی حاضری مکمل نہ ہونے پر فردجرم موخر
اسلام آباد(خصوصی رپورٹ)بانی پی ٹی آئی عمران خان سے ملاقات کی درخواست دائر کرنے پی ٹی آئی ایم این ایز اسلام آباد ہائیکورٹ پہنچ گئے ، ملاقاتوں کیلئے نئی درخواست دائر کردی۔گذشتہ روز چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر علی خان، علی محمد خان، شہریار آفریدی ،سلمان اکرم راجہ، عامر ڈوگر،علی اصغر خان ،شہزادہ گستاسپ ، علی خان جدون،نسیم شاہ، صاحبزادہ صبغت اللہ ، محبوب شاہ،پرنس نواز خان ، فیصل امین گنڈاپور ختم منج ، یوسف،ایم این اے شاندانہ گلزاراور دیگر اسلام آباد ہائی کورٹ پہنچے،پی ٹی آئی ایم این ایز نے درخواست دائر کرے کے لیے بائیو میٹرک تصدیق کروائی۔درخواست میں بانی ہی ٹی آئی سے ملاقات کرانے کاحکم دینے اور اس ضمن میں عدالتی احکامات پر عملدرآمد کرانے کی استدعا کی گئی ہے۔ادھر ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج محمد افضل مجوکہ کی عدالت نے9 مئی ودیگر 5 کیسز میں بانی پی ٹی آئی اور جعلی رسیدوں کے ایک کیس میں بشریٰ بی بی کی عبوری ضمانت میں توسیع کردی۔بانی پی ٹی آئی کو بذریعہ ویڈیو لنک عدالت میں پیش نہ کیا جاسکا،جس کے باعث دلائل بھی نہ ہوسکے، عدالت نے آئندہ سماعت میں بانی پی ٹی آئی کو عدالت میں یا بذریعہ ویڈیو لنک پیش کرنے کی ہدایت کردی،عدالت نے عبوری ضمانت میں توسیع کرتے ہوئیسماعت 6 فروری تک ملتوی کردی۔انسداددہشت گردی عدالت کے جج طاہر عباس سپرا کی عدالت نے پی ٹی آئی راہنما روف حسن اور احمد وقاص جنجوعہ کیخلاف دہشت گردوں سے روابط کیس میں سماعت بغیر کاروائی 2 فروری تک کیلئے ملتوی کردی۔انسداددہشت گردی عدالت کے جج طاہر عباس سپرا کی عدالت نے سنگجانی جلسہ کیس میں ملزمان کی حاضری مکمل نہ ہونے پر فردجرم کی کارروائی موخر کردی۔دوران سماعت عامر ڈوگر کی بریت کی درخواست پردلائل بھی نہ ہوسکے اور عدالت نے فرد جرم کی کاروائی موخر کرتے ہوئے سماعت 3 فروری تک کیلئے ملتوی کردی۔