پاکستان سٹاک مارکیٹ میں ایک لاکھ 89 ہزار پوائنٹس کی حد بحال

کراچی(آ ئی این پی )پاکستان سٹاک مارکیٹ میں ایک لاکھ 89 ہزار پوائنٹس کی حد دوبارہ بحال ہوگئی۔کاروباری ہفتے کے دوسرے روز بھی کاروبار کے آغاز پر سٹاک ایکسچینج میں تیزی دیکھنے میں آئی، 800 سے زائد پوائنٹس کے اضافے کے ساتھ پاکستان سٹاک مارکیٹ میں ہنڈرڈ انڈیکس ایک لاکھ 89 ہزار 434 پوائنٹس کی سطح پر پہنچ گیا۔