کراچی(آئی این پی ) پاکستان سٹاک مارکیٹ میں ایک بار پھر ایک لاکھ 83 ہزار پوائنٹس کی حد بحال ہوگئی۔کاروباری ہفتے کے چوتھے روز کاروبار کے آغاز پر سٹاک ایکسچینج میں تیزی دیکھنے میں آئی، 1000 سے زائد پوائنٹس کے اضافے کے ساتھ پاکستان سٹاک مارکیٹ میں ہنڈرڈ انڈیکس ایک لاکھ 83 ہزار 717 پوائنٹس کی سطح پر پہنچ گیا۔