امریکی پالیسی کے اثرات، عالمی سطح پر سونا اور چاندی مزید مہنگا ہوگیا

 لندن (آئی این پی )عالمی سطح پر سونے اور چاندی کی قیمتوں  میں مزید اضافہ دیکھا گیا ہے ۔ جغرافیائی سیاسی غیر یقینی صورتحال اور امریکی تجارتی پالیسی نے سرمایہ کاروں کو سونے اور چاندی جیسے محفوظ اثاثوں کی جانب مائل کیا، جبکہ پلاٹینم اور پیلاڈیم کی قیمتوں میں کمی دیکھی گئی۔