برازیلیہ(آ ئی این پی )برازیل کے شہر ریو ڈی جینیرو کے بائیوپارک چڑیا گھر کے جانوروں کو شدید گرمی سے بچانے کیلئے پاپسیکلز اور جمی ہوئی خوراک دی جانے لگیں۔ غیر ملکی میڈیارپورٹس کے مطابق چڑیا گھر کے حکام نے بتایا کہ جانوروں کو ان کی ضروریات کے مطابق برف سے تیار کی گئی خوراک فراہم کی گئی جن میں تیندوے، بندر اور دیگر جانور شامل تھے، کچھ جانوروں کو جمے ہوئے پھل دیے گئے جبکہ دیگر کو جمے ہوئے خون کے آمیزش پیش کیے گئے۔