انتخابات میں ٹرمپ کی شکست پر جمی کیمل و جمی فالن کا طنز

لاس اینجلس (شوبز ڈیسک)امریکا میں 2026 کے وسط مدتی انتخابات میں ریپبلکن پارٹی کی شکست کے بعد معروف امریکی کامیڈینز جمی کیمل اور جمی فالن نے صدر ٹرمپ کو اپنے طنز و مزاح کا نشانہ بنا لیا۔امریکی ٹی وی کے مشہور لیٹ نائٹ کامیڈی شوز میں جمی کیمل، جمی فالن، جون اسٹیورٹ اور سیتھ میئرز نے انتخابی نتائج اور ٹرمپ کے ردِعمل پر طنزیہ تبصرے کیے۔جمی کیمل نے اپنے پروگرام جمی کیمل لائیو میں ڈیموکریٹس کی کامیابی کو بلیو سونامی قرار دیتے ہوئے کہا کہ ڈونلڈ ٹرمپ اب سیاسی طور پر ایک لیم ڈک صدر بن چکے ہیں، یعنی ایسا صدر جس کی مدتِ اقتدار کے آخری حصے میں سیاسی طاقت کم ہو جاتی ہے۔انہوں نے انتخابی نتائج پر تبصرہ کرتے ہوئے کہا کہ ریپبلکنز کی جانب سے ایوانِ نمائندگان پر اپنا کنٹرول برقرار رکھنے کے امکانات انتہائی کم تھے۔جمی کیمل نے ڈونلڈ ٹرمپ کے انتخابی مہم کے دوران کیے گئے بعض متنازع تبصروں کو بھی اپنے طنز کا حصہ بنایا ہے اور کہا ہے کہ امریکی عوام نے صدر کو ایسی شکست دی ہے جسے وہ آسانی سے نظر انداز نہیں کر سکتے۔جمی فالن نے ڈونلڈ ٹرمپ کے انتخابی جلسوں اور ان کے مسٹر ویٹو بننے کے دعوے پر طنز کیا ہے، جبکہ جون اسٹیورٹ اور سیتھ میئرز نے امریکی سیاست کے دیگر متنازع معاملات کو مزاحیہ انداز میں پیش کیا ۔