پاکستان اور افغانستان کے درمیان بڑھتی کشیدگی کے پیشِ نظر امریکا نے پاکستان کے حق دفاع کی مکمل حمایت کا اعلان کر دیا ہے۔
امریکی نائب وزیر خارجہ برائے سیاسی امور ایلیسن ہوکر نے پاکستانی سیکرٹری خارجہ آمنہ بلوچ سے رابطہ کیا اور پاکستان کی جانب سے طالبان حملوں کے خلاف کیے جانے والے اقدامات کی مکمل حمایت کا اظہار کیا۔امریکی نائب وزیر خارجہ نے کہا کہ واشنگٹن صورتحال کا قریب سے جائزہ لے رہا ہے اور پاکستان کی سکیورٹی و دفاعی اقدامات کو سراہتا ہے۔ انہوں نے حالیہ جھڑپوں میں جانی نقصان پر گہرا افسوس بھی ظاہر کیا۔