اپوزیشن اتحادکاحکومت سے مذاکرات کیلئے پہلارابطہ ،بانی پی ٹی آئی کی صحت اور حکومتی مذاکراتی عمل سے متعلق تبادلہ خیال ہوا
اسلام آباد(خصوصی رپورٹ)حکومت سے مذاکرات کیلئے اپوزیشن اتحاد نے مشاورت کے بعد پہلا رابطہ کرلیا۔ اپوزیشن لیڈر محمود اچکزئی اور رانا ثنا اللہ کی پارلیمنٹ ہائوس کی لائبریری میں ملاقات ہوئی، جس میں ملکی سیاسی صورتحال پر مشاورت ہوئی۔ ذرائع کے مطابق وزیراعظم کی اپوزیشن لیڈر سے ملاقات کے ایجنڈے پر بھی مشاورت ہوئی، بانی پی ٹی آئی کی صحت اور حکومتی مذاکراتی عمل سے متعلق گفتگو ہوئی۔ ملاقات میں وزیر پارلیمانی امور طارق فضل چودھری بھی موجود تھے۔ بعدازاں اپوزیشن لیڈر محمود خان اچکزئی سے پارلیمنٹ کے باہر ایک صحافی نے سوال کیا کہ رانا ثناء اللہ نے آپ کے مذاکرات کے جواب پر مثبت ردعمل دیا، وہ تو تیار ہیں۔ جس پر اچکزئی نے رانا ثناّ اللہ زندہ باد کہہ کر اپنے ردعمل کا اظہار کیا۔