عدالتی حکم واضح ہے کوئی بھی مسئلہ ہو تو ہائی کورٹ سے رجوع کیا جائے: چیف جسٹس کا چیئرمین پی ٹی آئی سے ملاقات میں موقف
اسلام آباد(آن لائن )چیف جسٹس یحیٰ آفریدی نے ہائی کورٹس میں زیرالتوا معاملات پر مداخلت کرنے سے انکارکرتے ہوئے چیئرمین پی ٹی آئی گوہرعلی خان پر واضح کردیاہے۔ساتھ میں کہاہے کہ کسی بھی مسئلے کی صورت میں ہائی کورٹ سے رجوع کیاجائے۔چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر کی سپریم کورٹ میں چیف جسٹس یحیحی آفریدی سے ملاقات ہوئی ہے اورملاقات میں بانی پی ٹی آئی کی ہسپتال منتقلی کی درخواست پر گفتگوکی گئی ہے ذرائع کے مطابق بیرسٹرگوہرعلی خان نے چیف جسٹس پاکستان کوبتایاکہ پارٹی، عوام اور اہل خانہ میں بانی کی صحت کے حوالے سے اضطراب پایا جاتا ہے، اس پر چیف جسٹس نے کہا عدالتی حکم واضح ہے کہ کوئی بھی مسئلہ ہو تو ہائی کورٹ سے رجوع کیا جائے،ہائی کورٹ میں اپیلیں زیرالتواء ہیں مداخلت نہیں کر سکتے۔