3 کروڑ لاٹری جیتنے کا خواب اگلے روزسچا ثابت

واشنگٹن(نیٹ نیوز)امریکا میں ایک شہری نے خواب میں ڈالرز کی مخصوص رقم دیکھنے کے بعد اگلے دن حققیت میں اتنی ہی رقم جیت لی۔میڈیا رپورٹس کے مطابق شمالی کیرولائنا سے تعلق رکھنے والے ایک شخص نے 110,000 ڈالرز جو کہ 3 کروڑ 80 لاکھ پاکستانی روپے بنتے ہیں، کا لاٹری انعام جیتا جس کے بعد اس نے بتایا کہ جیک پاٹ کی پیشین گوئی اس کے خوابوں کی تھی۔رابرٹ ہوبن نامی شہری نے نارتھ کیرولائنا ایجوکیشن لاٹری حکام کو بتایا کہ اس نے آن لائن پلے کا استعمال کرتے ہوئے کیش 5 کے لیے 1 ڈالر کا کوئیک پک لاٹری ٹکٹ خریدا اور لاٹری کو سوچتے سوچتے سو گیا۔میڈیا رپورٹس کے مطابق رابرٹ نے بتایا کہ اس رات کو خواب میں بھی وہی رقم دیکھی تھی جو میں نے جیتی۔ اس نے خواب گھر والوں کو بتایا لیکن وہ سمجھے کہ میں مذاق کر رہا ہوں۔