بس مالکان نے چھتوں پر جنگلی بندر باندھ لئے

عیسیٰ چوک(نامہ نگار )شکرگڑھ میں بس مالکان نے چھتوں پر حفاظت کیلئے جنگلی بندر باندھ لئے، محکمہ وائلڈ خاموش تماشائی بنا ہوا ہے۔شکرگڑھ سے لاہور جانے والی اکثر بسوں پر جنگلی بندر باندھے ہوئے ہیں کچھ لوگوں کا کہنا ہے انہیں حفاظت کے لئے باندھا ہوا ہے کچھ لوگوں کا کہنا تھا بس کے پیچھے لگی سیڑھی کے ذریعے طالب علم سوار نہ ہوں۔اس صورتحال پر محکمہ وائلڈ لائف شکرگڑھ کے انچارج انسپکٹر عامر سے مئوقف لینے کے لئے ان کو متعدد بار کیا کال کی گئی مگر انہوں نے کال اٹینڈ نہیں کی۔