نارووال(آئی این پی)ریسکیو حکام کے مطابق شکرگڑھ کے نواحی گائوں مردووال میں جنگلی بندر نے گھر میں داخل ہو کر خاتون سمیت دو افراد کو زخمی کر دیا۔ جن میں 35 سالہ طیبہ اور 23 سالہ ارسلان شامل ہیں ۔اطلاع ملتے ہی ریسکیو 1122 نارووال نے بروقت موقع پر پہنچ کر زخمیوں کو ابتدائی طبی امداد فراہم کی۔ کامیاب آپریشن کے بعد ریسکیو اہلکاروں نے بندر کو پکڑ لیا